33

جڑانوالہ’ن لیگ کو سیاسی جھٹکا

جڑانوالہ(نامہ نگار) ”ن لیگ کو بڑا جھٹکا” ڈب برادری نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی مکمل حمایت و سپورٹ کا اعلان کر دیا،تفصیلات کے مطابق شہروانہ کی مشہور و معروف شخصیت اسد عنایت ڈب نے اپنے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 96 رائے حیدر علی کھرل کے بھائی،امیدوار پی پی 101 اکرم چوہدری،سابق ایم پی اے و ٹائون ناظم میجر ریٹائر عبدالرحمن رانا،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی،راجہ ندیم اکبر حیات سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر اسد عنایت ڈب نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواران کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 8فروری کو ہونیوالے الیکشن میں انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اہلیان حلقہ کی مشاورت سے پی ٹی آئی کی بھرپور سپورٹ کریں گے ہماری سیاست کا مقصد اہلیان حلقہ کی خدمت کرنا ہے نواب شیروسیر کیساتھ ہمارا 40 سال سے رشتہ وابستہ ہے جو شاید آئندہ بھی قائم رہے مگر حالات اور اہلیان حلقہ معززین علاقہ نے پی ٹی آئی کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر امیدوار پی پی 101 اکرم چوہدری نے کہا کہ ہم سب ڈب برادری و اہلیان حلقہ معززین علاقہ کے بے حد مشکور ہیں ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اور حلقہ کی تعمیر و ترقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں