جڑانوالہ بار الیکشن،اسلامت لائرز الائنس کا کلین سویپ

جڑانوالہ(صابر گھمن سے)بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اسلامک لائرز الائنس کا کلین سویپ،عارف خان ایڈووکیٹ صدر،مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے, نتائج کا اعلان ہوتے ہوئے حمایتی وکلا کا ڈھول کی تھاپ پر جشن آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں چیئرمین الیکشن بورڈ میاں ظفر اقبال ایڈووکیٹ،ممبران کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق 680 وکلا نے حق رائے دہی استعمال کیا،صدر کی سیٹ پر اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار عارف خان ایڈووکیٹ 359 ووٹ لیکر صدر منتخب’ انکے مدمقابل وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار رائے قذافی خاں کھرل ایڈووکیٹ 310ووٹ لے پائے’ سیکرٹری کی سیٹ پر اسلامک لائرز الائنس کے امیدوار مہر گلباز طارق لڑکا ایڈووکیٹ نے 426ووٹ لیکر کامیاب’ انکے مدمقابل وکلاء اتحاد الائنس کے وقار عظیم گوریجہ ایڈووکیٹ 244ووٹ حاصل کر پائے’ سینئر نائب صدر کی سیٹ پر شعبان بودلہ ایڈووکیٹ نے 434ووٹ حاصل کئے انکے مدمقابل چوہدری اکرم گجر ایڈووکیٹ 219 ووٹ لے پائے’ نائب صدر کی سیٹ اسلامک لائرز الائنس کے حمایت یافتہ ملک ندیم اقبال ایڈووکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوئے جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر اسلامک لائرز الائنس کے شفیق ساجد کاٹھیا ایڈووکیٹ 455ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے انکے مدمقابل طارق خورشید 205ووٹ حاصل کر پائے’ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر شاہد ممتاز سکھیرا ایڈووکیٹ 434ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے’ انکے مدمقابل خالد جاوید بھٹی ایڈووکیٹ 238ووٹ حاصل کر سکے’ اڈیٹر کی سیٹ پر سید اکرم حسنین شاہ ایڈووکیٹ 365ووٹ حاصل کرکے کامیاب ‘ انکے مدمقابل مدثر حسین بھٹی ایڈووکیٹ 288ووٹ ملے’ لائبریری کی سیٹ پر سید عاصمہ تفصیر شاہ ایڈوکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوئی،نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدوران کے حمایتی وکلا نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں