جڑانوالہ بار الیکشن ،اسلامک لائرز گروپ کا کلین سویپ

جڑانوالہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اسلامک لائرز گروپ کے پورے پینل کا کلین سویپ، 637 وکلا نے ووٹ کاسٹ کئے اسلامک لائرز گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری عرفان افضال ایڈووکیٹ 380 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے انکے مدمقابل وکلا اتحاد گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار رانا عبدالعلیم خاں ایڈووکیٹ 256 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر فضل عباس بلوچ ایڈووکیٹ 364 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے انکے مدمقابل سردار تجمل رزاق بلوچ ایڈووکیٹ 270 ووٹ لے پائے نائب صدر کی سیٹ پر عامر شہزاد کھوکھر ایڈووکیٹ 418 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے انکے مدمقابل چوہدری شہباز گجر ایڈووکیٹ 206 ووٹ لے پائے جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں محسن منظور سب سے زیادہ 421 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے انکے مدمقابل ملک کامران وسیر 204 ووٹ لے پائے جبکہ اسلامک لائرز گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ملک اکبر تبسم ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر کی سیٹ اور فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر چوہدری ظہیر عباس ہنجرا ایڈووکیٹ، اڈیٹر کی سیٹ پر رانا ارقم شہباز ایڈووکیٹ اور لائبریری سیکرٹری کی سیٹ پر میڈم شکیلہ سلیم ایڈووکیٹ اور 20 ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب قرار پائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں