جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کا تاج کس کے سر پر سجے گا فیصلہ آج ہو گا،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اسلامک لائرز فورم اور وکلا اتحاد گروپ کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع، صدر کے چنائو کیلئے فوجداری کیسز کے ساتھ منسلک 3 بڑے چیمبرز جیت میں اہم کردار ادا کرینگے،رائے قذافی کھرل ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن بورڈز کے فرائض سر انجام دے گئے, تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2023/24 کی صدارت کیلئے میدان سج گیا فتح کا تاج کس کے سر پر سجے گا فیصلہ آج ہوگا اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر ملک جاوید اعوان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری رانا واجد علی خان اور وکلا اتحاد گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری عاشق حسین گجر کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے دونوں گروپوں کے امیدواران کی جیت کیلئے سیاسی دھرے بھی میدان میں آ گئے ہیں دونوں گروپس کے حمایت یافتہ امیدواران اپنی اپنی جیت کے دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کی صدارت کیلئے فوجداری کیسز کیساتھ منسلک 3 بڑے چیمبرز جیت میں اہم کردار ادا کریں گے جس امیدوار برائے صدر کو مذکورہ چیمبرز کی حمایت حاصل ہو گی وہ جیت کیلئے ہاٹ فیورٹ قرار پائے گا جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار رانا واجد علی خاں ایڈووکیٹ اور وکلا اتحاد گروپ کے امیدوار عاشق گجر ایڈووکیٹ کے مابین بھی سخت مقابلہ ہو گا رانا واجد ایڈووکیٹ کی جیت میں راجپوت برادری کے وکلا کے ووٹ اہم کردار ادا کریں گے ذرائع کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں 750 وکلا بائیو میٹرک کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرینگے جبکہ رائے قذافی ایڈووکیٹ چیئرمین الیکشن بورڈز کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور چاک و چوبند جوانوں کو ڈیوٹیاں سونپی گئی ہے۔
108