جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں وکلا اتحاد الائنس کا کلین سویپ،ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ صدر،چوہدری عاشق حسین گجر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب’2خواتین وکلا بھی کامیاب قرار پائی، جوائنٹ سیکرٹری رائے بلال خان کھرل نے سب سے زیادہ399ووٹ حاصل کئے،حامیوں کا جشن و بھنگڑے، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2023/24 مکمل ہو گئے ہیں جاری کردہ تنائج کے مطابق 8 سیٹوں پر وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ تمام امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے اور کلین سویپ کیا ملک خضر حیات کھوکھر 344 ووٹ لیکر صدر کامیاب قرار پائے انکے مدمقابل اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار ملک جاوید اعوان 292 ووٹ لے پائے، وکلا اتحاد الائنس کے چوہدری عاشق حسین گجر ایڈووکیٹ 361ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ مدمقابل اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدوار جنرل سیکرٹری رانا واجد علی خاں ایڈووکیٹ 242 ووٹ حاصل کر پائے،وکلا اتحاد الائنس کے سینئر نائب صدر رانا وقار احمد خاں 379 ووٹ،نائب صدر میاں زاہد شریف 320, جوائنٹ سیکرٹری رائے بلال خاں کھرل 399،رانا شاہد خان 379، لائبریرین کی سیٹ پر مس روبینہ ظفر ایڈوکیٹ 363 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائی انکے مدمقابل اسلامک لائرز فورم کی حمایت یافتہ امیدوار مس زاہدہ سعید ایڈووکیٹ 251ووٹ لے پائی،اڈیٹر کی سیٹ پراسلامک لائرز فورم کی حمایت یافتہ مس شکیلہ سیلم ایڈووکیٹ کامیاب قرار پائی چیئرمین الیکشن بورڈز کے فرائض رائے قذافی ایڈووکیٹ نے ادا کئے سالانہ انتخابات میں 672 کے قریب وکلا نے ووٹ کاسٹ کئے نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواران کے حمایتوں نے بھنگڑے ڈالے اور جشن منایا۔
81