جڑانوالہ بار کی صدارت کا معاملہ حل

جڑانوالہ(نامہ نگار)پنجاب بار کونسل لاہور کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان ایڈووکیٹ نے بار ایسوسی ایشن کی صدارت کی سیٹ کیلئے عارف خان ایڈووکیٹ اور رائے قذافی خاں کھرل ایڈووکیٹ کو 6/6 ماہ کیلئے صدر نامزد کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رائے قذافی خاں کھرل ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کر رکھی تھی کہ بار جڑانوالہ کے سالانہ الیکشن کے دوران مبینہ طور شفافیت کو مدنظر نہ رکھا گیا ہے’ جس کی سماعت دوران دونوں گروہوں کی باہمی مشاورت سے پنجاب بار کونسل لاہور کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان ایڈووکیٹ نے عارف خان ایڈووکیٹ اور رائے قذافی خاں کھرل ایڈووکیٹ کو 6/6 ماہ کیلئے صدر نامزد کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کیمطابق 16جنوری 2026سے لیکر 17/07/2026 تک عارف خان ایڈووکیٹ صدرات کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ 18/07/2026 سے اگلے 6ماہ کیلئے رائے قذافی خاں کھرل ایڈووکیٹ صدرات کی سیٹ پر اپنے فرائض منصبی سرانجام دینگے۔ عارف خان ایڈووکیٹ نے آج سے باقاعدہ طور پر صدرات کی سیٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں