جڑانوالہ بس حادثے کا ایک اورزخمی بچہ دم توڑ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ لاہور روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں ایک اور زخمی بچہ زندگی کی بازی ہار گیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی، 6سالہ بچے سلیمان سلیم کی نعش گھر پہنچنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل لنڈیانوالہ کے علاقہ لاہور روڈ پر تیز رفتار بس نے رکشہ سوار فیملی کو کچل دیا تھا، ایک ہی خاندان کے 5افراد موقع پر جبکہ 6افراد ہسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں