جڑانوالہ بینکرز فورم کا قیام جلد عمل میں لایا جائیگا

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ میں بینک کاری شعبے سے وابستہ افراد کے باہمی روابط کو مضبوط بنانے، پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے اور درپیش مسائل کے حل کیلئے جڑانوالہ بینکرز فورم کے قیام کی جانب ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا۔اس سلسلے میں پہلا تعارفی(Introductory) اجلاس مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا،جس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے برانچ منیجرز،سینئر بینکرز اور مختلف بینکوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں شریک نمایاں شخصیات میں چوہدری آصف گجر (منیجر،الفلاح بینک)عدنان سعید اعوان(ایریا منیجر،پنجاب بینک)رائے اسماعیل(کلسٹر ہیڈ،یو بی ایل)شیخ اسد جاوید(منیجر، یو بی ایل)میاں عدنان سید(منیجر، میزان بینک)عمران ملک(منیجر، پنجاب بینک)رائے بابر(منیجر، الائیڈ بینک) ذیشان (منیجر،بی او پی اسلامک)مرزا عاصم (منیجر، الائیڈ بینک)،رانا ذیشان (منیجر،ایم سی بی)میاں فیصل (منیجر،ایم سی بی اسلامک) اور شفقت محمود اعوان (منیجر، دبئی اسلامک بینک)شامل تھے ۔ شر کا نے اس پلیٹ فارم کے قیام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ فورم نہ صرف بینکرز کیلئے ایک مشترکہ آواز بنے گا بلکہ ان کے پیشہ ورانہ مفادات کے تحفظ، باہمی روابط کے فروغ اور ادارہ جاتی ہم آہنگی میں بھی کلیدی کردار ادا کریگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں