جڑانوالہ تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام عمرے کیلئے قرعہ اندازی

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ انعام گھر میں قرعہ اندازی کے ذریعے 2خوش نصیبوں کو عمرے کے ٹکٹ دئیے گئے،تفصیلات کے مطابق تحفظ ختم نبوت جڑانو ا لہ کے زیر اہتمام راجہ شہروز مارکی جھمرہ روڈ پر سالانہ انعام گھر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں نو مسلم مذہبی سکالر عبدالواث گل،متین خالد،اسد اللہ ساقی،ڈاکٹر محمد حسین وسیر،ڈاکٹر سعید احمد،ملک محمد اکرم،چویدری بشارت گجر،میاں ماجد،محمد وقاص، سید آصف رضا شاہ بخاری،حبیب احمد عابد،نعیم اختر چوہدری،ذوالفقار علی گوریجہ،حافظ سجاد مدنی،حاجی افضل،ملک الیاس،خان نعمان خان،تنویر بھٹی،حافظ توکیل،عمران چوہدری، راجہ ندیم،مولانا سکندر ذکی،ملک عبدالحفیظ،سابق صدر بار عبدالستار اقبال ایڈووکیٹ،صدر کتب ایسوسی ایشن سٹیھ نوید احمد،بلال خالد،عبید اللہ انور سمیت سیاسی سماجی شخصیات سکولز سربراہان بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نو مسلم مذہبی سکالر عبدالواث گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیت کے عزائم بارے بچوں اور آنیوالی نسل کو آگاہ کرنا وقت کا تقاضا ہے قادیانی منظم سازش کے تحت مسلمانوں کو گمراہ کرنے کی ناکام سازش کر رہے ہیں قادیانی کافر ہے 7 ستمبر 1974 کو قادنیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا ہے عبدالواث گل نے مزید کہا کہ آقا دو عالم آخری نبی ہے انکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروائیں دنیا و آخرت کی کامیابی دین اسلام پر چلنے میں ہے تحفظ ختم نبوت کے جوان قادیانیت کے سامنے سیہ پلائی دیوار کا کردار ادا کر رہے ہیں غیر مسلم قوتیں مسلمانوں کیخلاف برسر پیکار ہیں سالانہ انعام گھر میں آنیوالے طلبا و طالبات کو سوالات کے جوابات دینے پر انعامات سے نوازا گیا جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے 2 خوش نصیبوں کو عمرے کے فری ٹکٹ جاری کیے گئے پروگرام کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں