جڑانوالہ حادثہ’بس ڈرائیور مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار

جڑانوالہ(نامہ نگار) حساس اداروں کی نشاندہی پر 11قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر پکڑا جانیوالا حادثہ کا مرتکب ڈرائیور (ایل ٹی وی) لائسنس پر فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ہیوی بس چلا رہا تھا،متعلقہ اداروں کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث سینکڑوں ڈرائیورز (ایل ٹی وی) لائسنسوں پر ہیوی گاڑیاں مین شاہراہوں پر چلا کر حادثات کا سبب بننے لگے،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب،سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جڑانوالہ لاہور روڈ پر بس ڈرائیور نے رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 17افراد کو کچل ڈالا تھا جن میں سے 11افراد جاں بحق ہوئے اور 6ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جنکی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے حادثہ کا مرتکب ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بس مالکان کی جانب سے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کو بچانے کیلئے اسکی جگہ سیہون شریف مسافروں کو لیکر جانیوالے ڈرائیور مینر احمد کو پیش کرنے کا پلان بنایا گیا تھا مگر حساس اداروں کی نشاہدہی پر پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور عمران عرف مانی سکنہ موڑ کھنڈا کو حراست میں لیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پکڑے جانیوالے حادثہ کے مرتکب ڈرائیور عمران عرف مانی کے پاس ایل ٹی وی (کار) کا لائسنس ہے مگر وہ ہیوی بس چلا رہا تھا یہ بھی معلوم ہوا کہ جڑانوالہ و گرد و نواح میں مین شاہراہوں پر چلنے والی ہیوی گاڑیاں چلانے والے سینکڑوں ڈرائیور ایل ٹی وی لائسنسوں پر کام کر رہے ہیں مگر متعلقہ ادروں کے سربراہان نے مبینہ طور پر معنی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ مین شاہراہوں پر چلنے والی بسوں ویگنوں گاڑیوں کو چلانے والے ڈرائیورز کے لالئنس چیک کئے جائیں اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی گاڑیوں کو بند کیا جائے تاکہ رونما ہونیوالے حادثات میں قمیتی انسانی جانوں کے ضیاع کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں