جڑانوالہ(نامہ نگار)پولیس نے خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے چار کلو چرس و اسلحہ برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون بلال سلہری کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں پولیس تھانہ صدر نے غفران کو حراست میں لیکر 1500 گرام چرس، تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے شان پطرس کو پکڑ کر 1500 گرام چرس، تھانہ بچیانہ پولیس نے منشیات فروش خاتون شازیہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 1460 گرام چرس برآمد کر لی ہے پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے حق نواز اور شاہ نواز ساکن 279 گ ب کو گرفتار کرکے 2 عدد 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد کر لی ہے ایس پی ٹائون بلال سلہری کا کہنا ہے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانا پولیس کی اولین ترجیح ہے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دستیاب تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے روزانہ کارروائیاں جاری ہیں پولیس نے پکڑے جانیوالے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
21