جڑانوالہ روڈ پر سنٹرل جیل کے قریب ویگن کو آگ لگنے سے7مسافر جھلس گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر سنٹرل جیل کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث ویگن کو آگ لگنے سے 7مسافر بری طرح جھلس گئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھاتے ہوئے بری طرح جھلس جانے والے مسافروں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر ویگن جڑانوالہ سے فیصل آباد آ رہی تھی کہ جب وہ سنٹرل جیل کے قریب پہنچی، اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث ویگن میں آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری ویگن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم ویگن سوار مسافروں نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچائیں، آگ کی لپیٹ میں آ کر 50 سالہ ساجدہ بی بی’ 55سالہ اکرم’ 17سالہ نور فاطمہ’ 27سالہ سلمان’ 45سالہ آصف’ 75سالہ یوسف اور 42سالہ تاج محمد مسافر بری طرح جھلس گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم ویگن جل کر تباہ ہو گئی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں