جڑانوالہ روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کھرڑیانوالہ سے جڑانوالہ روڈ پر واقع حسن پرائیویٹ لمیٹڈ فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے بھاری مالیت کی مشینری وسامان جل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ حسن پرائیویٹ لمیٹڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث واٹر فلٹریشن میں آگ بھڑک اُٹھی۔ تاہم ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں