جڑانوالہ روڈ پر فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ روڈ پر سائیں دی کھوئی کے قریب ویسٹ فیکٹری میں آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل گیا’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ روڈ پر واقع سائیں دی کھوئی کے قریب چوہدری امجد ویسٹنگ فیکٹری میں ویلڈنگ کے دوران اڑنے والی چنگاڑی سے قریب پڑے ہوئے ویسٹ کو آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122′ فائر بریگیڈ عملہ نے بروقت موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، اس دوران بھاری مالیت کی کاٹن ویسٹ جل کر خاکستر ہو گئی۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں