جڑانوالہ زیر زمین سیوریج ڈالنے کا منصوبہ سست روی کا شکار

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ زیر زمین سیور یج پائپ ڈالنے کا منصوبہ سست رروی کا شکار ہونے پر شہریوں کو پریشانی کا سامنا،ٹریفک جام ہونے پر ہسپتال میں علاج معالجہ کی غرض سے آنیوالے مریضوں اور انکے ورثا اذیت میں مبتلا،ایمرجنسی کی صورت میں بڑے سانحہ کا خدشہ،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں سیوریج سسٹم کی نکاسی آب کو مزید بہتر بنانے کیلئے زیر زمین کروڑوں روپے کی لاگت سے سیوریج پائپ ڈالنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے تاکہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہو سکے جڑانوالہ جھمرہ روڈ اور جڑانوالہ ننکانہ موڑ روڈ پر ٹھیکدار کی جانب سے زیر زمین سیوریج پائپ ڈالنے کا منصوبہ شروع کیا گیا مگر ٹھکیدار کی مبینہ چشم پوشی کے باعث منصوبہ مسلسل التوا کا شکار ہے مذکورہ ننکانہ موڑ روڈ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،تھانہ سٹی،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول،جوڈیشل کمپلکس موجود ہے جبکہ جڑانوالہ جھمرہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر کی رہائش گاہ سمیت علوی پارک،سادات پارک،آمین پارک بستی عیسی نگری چک نمبر 126 گ ب شہراونہ متعدد پرائیویٹ سکولز و کالجز موجود ہے جڑانوالہ کھرڑیانوالہ جانیوالی فیکٹری کی گاڑیوں کے باعث ٹریفک کا بہا بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے جسکے باعث گاڑیوں کی لائنوں کا لگنا معمول بن چکا ہے جبکہ سکول و کالجز کے اوقات میں بچوں خواتین پیدل گزرنا محال ہو چکا ہے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگنے پر ایمرجنسی کی صورت میں مذکورہ روڈ سے پولیس ریسکیو اور ایمبولینس گاڑیوں کا گزرنا نامکمن ہے جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کو لیکر آنے اور جانے والی ریسکیو گاڑیوں کو جس اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ ناقابل تحریر ہے مذکورہ روڈ پر کھدائی کے باعث کئی کئی فٹ گہرے کھڈے پر چکے ہیں جبکہ وہاں پر آگاہی بیئرز بھی نہیں لگائے گئے ہیں رات کے اوقات میں مذکورہ روڈ پر لائٹ کا بھی مناسب انتظام نہ ہونے پر کسی وقت بھی بڑا سانحہ پیش آ سکتا ہے جو بڑے جانی و مالی نقصان کا باعث بن سکتا ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ روڈ پر زیر زمین سیوریج پائپ ڈالنے کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں