جڑانوالہ شہر کی 5یونین کونسلز میں کلینک آن وہیلز کا آغاز

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما بلال بدر چوہدری، ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کے بھائی سردار اصغر ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا،مسلم لیگ ن کے سابق کونسلر خان نعمان خان،سعئد انور بھولا عمران چوہدری،مشتاق گجر و دیگران کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہیلتھ اینڈ پالولشین ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی کلینک آن وہیلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے،اس موقع پر بلال بدر چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کیلئے صحت کی دستک آپکی دہلیز کو کامیاب بنانے کیلئے ہیلتھ اینڈ پالولشین ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی جڑانوالہ اندرون شہر کی 5 یونین کونسلز میں کلینک آن وہیلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جسکے ثمرات عوام کو ملے گئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صحت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے سردار اصغر ڈوگر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی موثر پالیسوں کی بدولت عوام کو صحت تعلیم صاف پانی کی فراہمی جیسے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کیلنگ ان وہلیز منصوبہ عوام کیلئے تحفہ ہے اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ نے کہا کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا کا کہنا ہے کہ کلینک آن وہیلز وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مثالی اقدام ہے جسکے تحت لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ،حاملہ خواتین کا معائنہ و الٹراسانڈ،بعداز زچگی معائنے کی سہولت،سوکھڑے کے شکار بچوں کی سکریننگ اور علاج، بینادی ادویات کی فراہمی،ماں بچہ کا معائنہ،بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات، خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کی فراہمی شامل ہیں مذکور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صحت کی دستک آپکی دہلیز پر کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں روزانہ کی بیناد پر گاڑیاں ہر یونین کونسل میں موجود ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں