3

جڑانوالہ فیصل آباد روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و سابق صدرموبائل ایسوسی ایشن ابراھیم پلازہ مارکیٹ میاں ساجد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھو ٹ کا شکار ہے اور ون وے کی خلاف ورزی کے باعث آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں اب تک رونما ہونیوالے حادثات میں طلبا و طالبات سمیت درجنوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد عمر بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں میاں ساجد نے مزید کہا کہ محکمہ ہائی وے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث جڑانوالہ سے فیصل آباد روڈ پر نام سٹاپ حادثات کا ہونا انتہائی لحمہ فکریہ ہے جبکہ مذکورہ سڑک پر پڑے کھڈوں کے باعث قیمتی گاڑیوں کے انجن بھی تباہ ہو رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں ساجد نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ کی جلد از جلد ازسرنو تعمیر شروع کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں