63

جڑانوالہ ‘مہمان آیا نوجوان نہر میں نہاتے ڈوب گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)ننھیال آیا ہوا نوجوان نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ کا رہائشی20سالہ فاروق بچیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر561گ ب میں اپنے ننھیال کے گھر آیا ہوا تھا کہ گذشتہ روز ننھیال سے واپسی کے دوران نہر برالہ برانچ میں نہاتے ہوئے اچانک ڈوب گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا لیکن تاحال ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نہ مل سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں