جڑانوالہ میں جماعت اہلسنت کے سالانہ انتخابات مکمل

جڑانوالہ (نامہ نگار) جماعت اہلسنت کے سالانہ انتخابات مکمل مولانا اصغر نوری امیر اور شیخ ناظم ناظم اعلیٰ منتخب ہو گئے،ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت کے سالانہ انتخابات سال 2025کا جامع مسجد مدنیہ میں انعقاد کیا گیا جس میں 623: ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جاری کردہ نتائج کے مطابق امیدوار برائے امیر مولانا اصغر نوری نے 315ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل حاجی نصر اللہ نے 304 ووٹ لئے ناظم اعلی کی سیٹ پر شیخ ناظم نے 310ووٹ جبکہ انکے مدمقابل خادم حسین باوری نے 308ووٹ حاصل کئے کانٹے دار مقابلہ میں دونوں گروہوں کے ایک ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی اور انکے حمایتوں نے پھولوں کے ہار پہنائے سالانہ انتخابات کے موقع پر کسی بھی قسم کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کے چاک و چوبند اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر خود سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے فول پروف سکیورٹی انتظامات کے باعث پر امن الیکشن کے انعقاد پر جماعت اہلسنت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں