جڑانوالہ میں سہولت بازار کا شاندار افتتاح

جڑانوالہ(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جڑانوالہ سہولت بازار کا شاندار افتتاح کر دیا گیا افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن پنجاب سہولت بازار اتھارٹی پنجاب افضل کھوکھر،ایم این اے این اے 96بلال بدر چوہدری، ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی سردار خان بہادر ڈوگر،اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ و دیگران نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکا نے اپنے خطاب میں حکومت پنجاب کے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیا اور کہا کہ سہولت بازار میں اٹا،چینی،دالیں، گوشت،سبزیاں،پھل اور دیگر بینادی اشیا نہ صرف وافر مقدار میں دستیاب ہیں بلکہ انکی کوالٹی اور قمیتوں پر بھی سخت نگرانی کی جا رہی ہے بازار میں بچوں و اہلخانہ کی تفریحی سہولیات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے شرکا نے مزید کہا کہ سہولت بازار کے قیام کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت تلے ضرورت زندگی کی اشیا فراہم کرنا ہے سہولت بازار کے قیام سے درجنوں گھرانوں کو باعزت روزگار ہوا ہے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہر ضلع اور تحصیل میں سہولت بازار قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ ریلیف کا دائرہ کار صوبے کے کونے کونے تک پھیلایا جائے قبل ازیں مہمان گرامی افضل کھوکھر،بلال بدر چوہدری، سردار خان بہادر ڈوگر کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں