جڑانوالہ میں عرس محدث اعظم ابوالفضل مولانا سرداراحمد چشتی کے حوالے سے تقریب

جڑانوالہ(نامہ نگار) جامع رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال محمد علی پارک جڑانوالہ میں عرس محدث اعظم ابو الفضل مولانا محمد سردار احمد چشتی قادری کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان پیر طریقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی فضیلتہ الشیخ محمد الخامس سلیمان الازہری مصری تھے۔ تقریب میں مہمان خصوصی سلیمان الازہری، صدر محفل ڈاکٹر مفتی یونس رضوی،ڈاکٹر نعیم الدین ،ڈاکٹر حبیب اللہ پروفیسر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور مولانا حافظ مدثر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محدث اعظم پاکستان کے شاگرد اور عقیدت مند پوری دنیا میں موجود ہیں محدث اعظم کی علمی،روحانی،دینی اور ملی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے،مقررین نے کہا کہ محدث اعظم پاکستان نے بہت مختصر سے عرصے میں پوری دنیا میں علم حدیث کو پھیلا دیا،آپ نے پوری محنت دیانتداری، اخلاص خصوصا اپنے کردار کی پاکیزگی کے ساتھ قرآن و حدیث کی روشنی کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔دنیا میں دینی علوم کے جتنے بھی مراکز موجود ہیں ان میں بل واسطہ یا بلا واسطہ آج آپ کے تلامذہ موجود ہیں آپکی بارگاہ سے فیض یاب ہونے والے ہزاروں علما کرام دنیا بھر میں دینی خدمات پیش کر رہے ہیں آپکی بارگاہ سے فیض یاب ہونے والے بڑے بڑے نام ہیں جن میں خصوصا ابو الفیض صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی،علامہ پیر سید زبیر الحسن شاہ،علامہ عبد الرشید جھنگوی شیخ الحدیث علامہ محمد الیاس ہزاروی،مولانا منظور احمد جنڈانوالہ، شیخ الحدیث علامہ غلام رسول رضوی علامہ مفتی نواب الدین،مفتی عبدالقیوم ہزاروی،علامہ سید حسین الدین شاہ اور علامہ مفتی فضل سبحان مردان شامل ہیں۔آپ کے تلامذہ کی فہرست بہت طویل ہے جسکا احاطہ ممکن نہیں ہے آپ کے وصال کے بعد آپکا فیض تقسیم کرنے کیلئے پیر طریقت رہبر شریعت صاحبزادہ قاضی محمد فضل رسول حیدر رضوی میدان عمل میں اترے اور احسن انداز میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا آپ نے جامعہ محدث اعظم چنیوٹ جیسا عظیم ادارہ،جامع مسجد سنی رضوی کی تکمیل اور دیگر بے شمار دینی مذہبی اور سماجی خدمات سر انجام دی،الحمد ِللہ اب تمام منصوبہ جات کو جاری رکھتے ہوئے پیر طریقت صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی آج میدان عمل میں ہیں اور پوری ہمت اور توانائی کے ساتھ اپنے باپ اور دادا کے فیض لوگوں تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں اس پر فتن دور میں جب اہلسنت کیلئے کڑا دور ہے اس وقت اہلسنت کی امیدوں کا مرکز آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان ہے ۔ آستانہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول حیدر رضوی بے لوث خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور بے شمار منصوبہ جات چلا رہے ہیں علمی کاموں کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں آپکی خدمات بے شمار ہیں۔محدث اعظم پاکستان کے عرس کی مرکزی تقریب جامع مسجد سنی رضوی جنگ بازار فیصل آباد میں 29-30 رجب کو منعقد ہو گی۔تقریب میں علامہ اصغر علی نوری ،علامہ شہباز حسین چشتی،مفتی مظہر سیفی،ڈاکٹر الطاف اور مولانا محمد فضل رسول کے علاہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں