جڑانوالہ میں مشتعل افراد کی فائرنگ سے2افراد قتل

جڑانوالہ (نامہ نگار) 2مختلف واقعات کے دوران جدید اسلحہ سے لیس افراد نے فائر نگ کرکے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ نے شہریوں کی زندگیوں کو دائو پر لگا دیا،قاتل آزاد گھومنے لگے،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب،آر پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقہ امین پارک کا رہائشی عثمان رکشہ چلا کر گزر بسر کرتا تھا گزشتہ شب جب وہ گھر واپس آیا تو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 65گ ب کے رہائشی تین بھائیوں شیراز اور اسکے بھائیوں عرفان بشیر، حسنین بشیر نے مکوانہ میں بیکری کی شاپ بنا رکھی ہے، گزشتہ شب تینوں بھائی کار میں سوار ہو کر گھر واپس آ رہے تھے کہ جڑانوالہ فیصل آباد روڈ پر واقع گائوں کے سٹاپ پر موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکی زد میں آ کر کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا شیراز گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے دونوں بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے قتل کی لزرہ خیز واردات سے علاقہ میں خوف کی فضا پیدا ہو گئی اطلاع پر پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ صدر نے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جڑانوالہ ڈویژن میں بڑھتے ہوئے قتل و غارت کے واقعات نے شہریوں کی زندگیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے قتلوں کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں اور مدعیان انصاف کیلئے مسیحا کے منتظر ہیں۔ قتل و غارت کے واقعات میں اضافہ پر عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے مطالبہ کیا ہے کہ قتل و غارت کے واقعات پر قابو پا کر شہریوں کی زندگیوں محفوظ بنائی جائیں۔ اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ قتلوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ پولیس تھانہ سٹی اور تھانہ صدر نے الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں