جڑانوالہ میں منافع خوروں نے بڑی مقدار میں چینی سٹاک کرلی

جڑانوالہ(صابر گھمن سے) منافع خوری میں ملوث ڈیلرز و ذخیرہ اندوزوں نے کروڑوں روپے کی چینی خفیہ گوداموں میں سٹاک کر لی،اوپن مارکیٹ میں چینی کی 170سے 175 روپے فی کلو میں فروخت جاری،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب، کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ چینی کی قلت کا بہانہ بنا کر قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق جڑانوالہ و گردونواح میں منافع خوری میں ملوث ڈیلرز و ذخیرہ اندوزوں نے کروڑوں روپے کی چینی خفیہ گوداموں میں سٹاک کر لی ہے اور اوپن مارکیٹ میں من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ غلہ منڈی کے چند کریانہ شاپس مالکان نے پرائیویٹ افراد کیساتھ ملکر کروڑوں روپے مالیت کی چینی کی بوریاں خفیہ گوداموں میں سٹاک کی ہوئی ہے اور ہر سال کی طرح اس رمضان المبارک میں بھی خود ساختہ مہنگائی کا جواز بنا کر چینی من مرضی کے ریٹس پر فروخت کر رہے ہیں چینی کی خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز و ذخیرہ اندوزوں نے وزیر اعظم پاکستان کے احکامات کو بھی یکسر انداز کر دیا ہے اور اوپن مارکیٹ میں چینی 170 سے 175 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے دوسری جانب تحصیل انتظامیہ کی مبینہ چشم پوشی کے باعث چینی کی خرید و فروخت میں ملوث ڈیلرز و ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد نے رمضان المبارک کے آغاز سے لیکر اب تک لاکھوں روپے کما لئے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ منافع خوری میں ملوث ڈیلرز و ذخیرہ اندوزوں کے خفیہ گوداموں کا سراغ لگا کر کریک ڈائون کیا جائے اور چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ میں ملوث ڈیلرز و ذخیرہ اندوزوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں