جڑانوالہ میں ٹاسک فورس ٹیم نے4بجلی چوروں کو پکڑ لیا،مقدمات درج

جڑانوالہ(نامہ نگار) سٹی سب ڈویژن ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ڈیوائس سسٹم اور ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری میں ملوث4افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کروا دیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر تحصیل بھر میں بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف روزانہ کی بیناد پر کارروائیاں جاری ہیں بجلی چوری کی روک تھام مہم کے دوران سٹی سب ڈویژن ٹاسک فورس ٹیم کے ارکان ندیم جٹ،قمر بھٹی، میٹر انسپکٹر حبیب خاں نے شیرازی پارک میں منیر احمد، بلال پارک میں شاہد علی،نواز کالونی کے رہائشی عبدالماجد،میونسپل کالونی میں عظیم کے گھر لگے بجلی میٹروں کو چیک کیا تو مذکورہ نے بجلی چوری کیلئے ڈیوائس سسٹم اور ڈائریکٹ تاریں لگا رکھی تھی ٹاسک فورس ٹیم نے بجلی چوری میں ملوث پائے جانیوالے افراد سے لاکھوں روپے ریکوری بھی وصول کی اور الزام علیہان کیخلاف الگ الگ مقدمات کا بھی اندراج کروا دیا ہے ٹاسک فورس ٹیم کا کہنا ہے کہ بجلی چوری جرم ہے بجلی چوری میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف نہ صرف مقدمات کا اندراج کروایا جا ہے بلکہ لاکھوں روپے کی ریکوریاں بھی وصول کی جا رہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں