96

جڑانوالہ میں ڈاکوئوں نے شہری سے 2لاکھ روپے لوٹ لئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) چوکی علی پور بنگلہ کے قریب ڈاکوئوں نے شہری سے 2 لاکھ روپے چھین لئے،پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کی حدود چوکی علی پور بنگلہ کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے شہری افتخار سے 2 لاکھ روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود پولیس حسب روایت ڈاکوئوں کا سراغ لگانے میں ناکام رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چوکی سے چند گز کے فاصلے پر ڈکیتی کی دلیرانہ واردات نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، پولیس ناکوں پر چیکنگ کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔ شہریوں نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں