جڑانوالہ(نامہ نگار)ڈاکوئوں نے بیڑی موڑ سٹاپ پر ناکہ لگا کر سبزی منڈی جانے والے بیوپاری کو لوٹ لیا،مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ بچیانہ کی حدود بیڑی موڑ سٹاپ پر ڈاکوئوں نے دن دیہاڑے ناکہ لگا کر وہاں سیگزرنے والے سبزی منڈی جانیوالے بیوپاریوں وسیم،عبداللہ وغیرہ کو روک کر گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے ہزاروں روپے و قیمتی موبائل فون چھین لیئے جبکہ مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے اطلاع کے باوجود پولیس تھانہ بچیانہ حسب روایت لیٹ پہنچی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بیڑی موڑ سٹاپ پر ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتوں نے عوام کو عدم تحفظ کا شکار بنا دیا ہے متاثرہ بیوپاریوں نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیڑی موڑ سٹاپ پر پولیس اہلکاروں کا مستقل ناکہ لگائے اور ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرکے تحفظ فراہم کیا جائے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔
53