جڑانوالہ میں کلینک آن وہیلز کا باقاعدہ آغاز

جڑانوالہ(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہیلتھ اینڈ پالولشین ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی کلینک آن وہیلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کیلئے صحت کی دستک آپکی دہلیز کو کامیاب بنانے کیلئے ہیلتھ اینڈ پالولشین ڈیپارٹمنٹ کی زیر نگرانی جڑانوالہ اندرون شہر کی 5یونین کونسلز میں کلینک آن وہیلز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا کا کہنا ہے کہ کلینک آن وہیلز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مثالی اقدام ہے جسکے تحت لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ،حاملہ خواتین کا معائنہ و الٹراسانڈ،بعداز زچگی معائنے کی سہولت،سوکھڑے کے شکار بچوں کی سکریننگ اور علاج، بینادی ادویات کی فراہمی،ماں بچہ کا معائنہ،بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات، خاندانی منصوبہ بندی کے طریقوں کی فراہمی شامل ہیں۔ مذکور نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صحت کی دستک آپکی دہلیز پر کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر گاڑیاں ہر یونین کونسل میں موجود ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں