29

جڑانوالہ میں MPAخان بہادر ڈوگر کی قیادت میں پاک فوج زندہ آباد ریلی کا انعقاد

جڑانوالہ(نامہ نگار)افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے ریلی نکالی سردار خان بہادر ڈوگر نے نشاط سینما چوک میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ 9 مئی سیاہ ترین دن ہے اس دن پاکستان کیخلاف گھنائونی سازش کی گئی شہدا پاکستان کے مجسموں کی بحرمتی کی گئی اور ملک میں انتشار پھیلایا گیا ایک سیاسی ٹولہ اپنے مفادات کی خاطر ملک پر حملہ آور ہوا آج بھی وہی ٹولہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگا رہا ہے انکا مقصد صرف اور صرف پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے سردار خان بہادر ڈوگر نے کہا کہ ملک کی اعلی عدلیہ سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے پاکستان مسلم لیگ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان اور ملک کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگائے اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں