57

جڑانوالہ میںPTI حمایت یافتہ امیدوار جیت گئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ(آزاد)امیدواران کا این اے96میں بھاری مارجن سے کلین سوپپ، کامیابی پر حمایتوں نے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے،ن لیگ دوسرے اور پیپلز پارٹی تیسرے نمبر پر رہی،تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جڑانوالہ میں بھی الیکشن 2024 کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے حلقہ این اے 96 میں کل رجسٹرڈ مرد/خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 62 ہزار 891 تھی اور 345 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے جڑانوالہ میں قومی اسمبلی کی 1 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد(امیدوران) نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کرکے کلین سوپپ کیا ہے حلقہ این اے 96 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار رائے حیدر کھرل نے 1لاکھ 34 ہزار 485 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مقابل مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ملک نواب شیروسیر نے 92 ہزار 504 ووٹ حاصل کئے رائے حیدر کھرل نے ن لیگ کے امیدوار ملک نواب شیروسیر کو 41 ہزار 891 ووٹوں سے شکت دی،پی پی 100 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عمیر وصی ظفر نے 48 ہزار 298 ووٹ حاصل کئے انکے مدمقابل ن لیگ کے نامزد امیدوار سردار خان بہادر ڈوگر نے 44 ہزار 433 ووٹ حاصل کئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار رائے وقاص اسلم کھرل نے 12 ہزار 892 ووٹ حاصل کئے تحریک لبیک کے حمایت یافتہ امیدوار ملک شاہد اقبال اعوان نے 7 ہزار 172 ووٹ حاصل کئے پی پی 100 میں عمیر وصی ظفر نے ن لیگ کے سردار خان بہادر ڈوگر کو 3 ہزار 865 ووٹوں سے شکت دی حلقہ پی پی 101 میں 36 امیدواران نے حصہ لیا جہاں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 188 تھی اور مرد/خواتین کے کل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 979 تھی جن میں سے 1 لاکھ 57 ہزار 414 مرد/خواتین ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جاری کردہ نتائج کے مطابق 3 ہزار 541 ووٹ مسترد ہوئے جہاں ٹرن آٹ 49 فیصد رہا حلقہ پی پی 101 میں طلال چوہدری کے چچا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ(آزاد)امیدوار اکرم چوہدری نے ن لیگ کے نامزد امیدوار طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری کو بھاری مارجن سے شکت دے کر فتح اپنے نام کی اکرم چوہدری نے 73 ہزار 97 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مدمقابل طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری نے 49 ہزار 850 ووٹ حاصل کئے اکرم چوہدری نے طلال چوہدری کے والد اپنے سگے بھائی اشرف چوہدری کو 23 ہزار 247 ووٹوں سے شکت دی نتائج حاصل ہونے پر کامیاب ہونیوالے امیدواران کے حمایتوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں