46

جڑانوالہ واقعہ ، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت 2اکتوبر کو ہوگی

جڑانوالہ (نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ میں جڑانوالہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے درخواست پر دو اکتوبر کو سماعت ہوگی ۔عدالت نے جوڈشل کمیشن نہ بنانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری کو طلب کر رکھا ہے ۔بشپ ازاد مارشل کی درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ جڑانوالہ واقعہ کی سماعت کریں گے۔چیف سیکرٹری نے جواب داخل کرایا تھا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری کایہ جواب اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ستار ساحل نے جمع کرایا۔ چیف سیکرٹری کی طرف سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ جڑانوالہ واقعہ کیس سے متعلق سولہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں