53

جڑانوالہ واقعہ میں بیگناہوں کی گرفتاری پروکلاء سراپا احتجاج ، کل اجلاس طلب

جڑانوالہ(نامہ نگار)صدر بار ایسوسی ایشن ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری چوہدری عاشق حسین گجر ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تحصیل انتظامیہ اور پولیس نے اپنی نااہلی چھپانے اور خود کو بچانے کیلئے شہر جڑانوالہ کے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اور نام نہاد امن کمیٹی کے ممبران اس کا حصہ بن چکے گئے ہیں جبکہ مسلمان علما اکرام نے بھی اپنے منصب سے انحراف کیا ہے مذکوران نے مزید کہا کہ پولیس قرآن مجید کی بحرمتی اور گستاخ رسول کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو بچا رہی ہے اور بے گناہ مسلمان مشق ستم بن رہے ہیں وکلا برادری غفلت و نااہلی کے مرتکب افسران کو معاف نہیں کرے گی تا کہ مسلمانوں کو انصاف مل سکے جبکہ پولیس اس واقعے کی آڑ میں شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور رہی ہے مذکوران نے مزید کہا کہ بے گناہ افراد کی رہائی اور گرفتاریوں کے حوالہ سے احتجاجی لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے 27 ستمبر کو بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ میں اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں تمام گرفتار مسلمانوں کے ورثا کو خصوصی دعوت دی گئی ہے مذکوران نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کی جانب سے بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے بصورت دیگر وکلا برادری و شہری پر امن احتجاج کا حق رکھتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں