جڑانوالہ واقعہ کے مرکزی ملزم کو سزائے موت کا حکم

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ واقعہ کے مرکزی ملزم پرویز عرف کوڈو مسیح کو دہشتگردی کی عدالت نے سزائے موت اور 20لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے سانحہ جڑانوالہ کے مقدمہ نمبر 1258/23 کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم پرویز عرف کوڈو مسیح کو سزائے موت اور 20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ استغاثہ کے مطابق مرکزی ملزم پرویز عرف کوڈو مسیح نے سال 2023میں قرآن پاک کو شہید کرکے نذر آتش کیا تھا جس پر جڑانوالہ میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں