جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس پی ٹائون کی ہدایت پر پولیس نے 16 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر 10 کلو چرس اور 115 لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا،تفصیلات کے مطابق ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر کی ہدایت پر مختلف تھانوں کی پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 16 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر 10 کلو چرس اور 115 لیٹر شراب قبضہ میں لے لی ہے تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے ملزمان اصغر اور مسعود سے 2 کلو چرس،تھانہ بلوچنی پولیس نے صدام سے شراب اور سہیل سے چرس،تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رزق اور شیر زمان سے شراب،جبکہ تھانہ صدر اور سٹی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے رورف اور شہزاد سے چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی ٹائون کی سربراہی میں منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈائون جاری ہے منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پولیس نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔
14