جڑانوالہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سب انسپکٹر آصف نے ڈکیتی راہزنی کے 15 مقدمات میں ملوث و مطلوب ریکارڈ یافتہ 2رکنی “ارشد گینگ”کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے دوران تفتیش شہریوں سے لوٹا و چھیننا گیا 8لاکھ روپے ما لیت کا مال و زر برآمد کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سب انسپکٹر آصف نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی راہزنی کے 15 مقدمات میں ملوث و مطلوب ریکارڈ 2 رکنی “ارشد گینگ”گے سرغنہ رب نواز ولد بشیر ساکن 362 گ ب،ارشد ولد میاں خاں ساکن 416 گ ب کو حراست میں لیکر دوران تفتیش ملزمان کی نشاہدہی پر شہریوں سے لوٹا و چھیننا گیا 8 لاکھ روپے مالیت کا مال و زر برآمد کر لیا ہے پولیس نے پکڑے گئے ڈکیت گینگ سے موٹر سائیکلیں،موبائل فون اور نقدی برآمد کرکے ملزمان کو حوالات بھیج دیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ سب انسپکٹر آصف کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا ڈکیت گینگ کی گرفتاری سے علاقے میں ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ پولیس عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے پولیس تھانہ ستیانہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں