جڑانوالہ(نامہ نگار)ممبر قومی اسمبلی ملک نواب شیر وسیر نے کہا ہے کہ میرا دل حلقہ کی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔حلقہ کی عوام کے ساتھ میرا محبتوں کا رشتہ ہے۔ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور حلقہ کی عوام کو سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا میرا مشن اور جذبہ ہے،عمران خان جڑانوالہ کو ضلع بنانے کا وعدہ کرکے مکر گئے،جڑانوالہ کو ضلع کا درجہ نہ دیناشہریوں کے ساتھ ظلم ہے۔وہ گذشتہ روز چک نمبر 563 گ ب غربی میں چوہدری اختر حسین ٹھیکیدار کے ڈیرہ پر 9 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی کارپٹ سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر ان کے ساتھ چوہدری سہیل گجر کھٹانہ صوفی علی اکبر،ملک شانی،الحاج میاں محمد رفیق طاہر،چوہدری فیاض ٹھیکیدار،رانا توقیر سرور،چوہدری آصف گورائیہ،کاشف فریدی،رمضان،نوریز، سید مقدس ذیدی،رانا سرور،حاجی اکبر اور دیگر کارکان بھی موجود تھے۔
56