جڑانوالہ(نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ میں خالی سیٹوں پر میڈ یکل آفیسرز اور لیڈی ڈاکٹرز کی تعیناتیوں کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق سی ا ی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے ڈیلی بز نس رپورٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکر ٹر ی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جڑانوالہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں میڈیکل آفیسرز کی عرصہ دراز سے خالی 5 سیٹوں پر ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر عبدا لر حمن،ڈاکٹر علی حیدر، ڈاکٹر عبد ا لحیسب،ڈاکٹر معظم سرور، ڈاکٹر شرافت علی جبکہ کھرڑیانوالہ میں 2خالی سیٹوں پر میڈیکل آ فیسرز ڈاکٹر علی ناصر ، ڈاکٹر عمر سیلم کو تعینات کر دیا ہے۔ جبکہ لیڈی ڈا کٹر ز کی خالی سیٹوں پر احکامات جاری کئے ہیں۔
32