جڑانوالہ کی یونین کونسل58میں گندگی کے ڈھیروں سے تعفن پھیلنے لگا

جڑانوالہ(نامہ نگار) یونین کونسل نمبر 58 چک نمبر 355گ ب میں گندگی و غلاظت کے ڈھیروں سے بدبو و تعفن پھیلنے لگا،سیوریج نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گندا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا،اہل دیہہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 355 گ ب میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث پورے گائوں میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے گندے پانی کا نکاس نہ ہونے سے سیوریج کا پانی گھروں میں داخل ہو رہا ہے گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے کیوجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ سے مکینوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہے جبکہ بازاروں و گلیوں میں لگے گندگی و غلاظت کے ڈھیروں کے باعث خواتین بچوں اور معمر افراد کا گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ اہل دیہہ کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا پنجاب کی ٹیمیں انکے گائوں کا راستہ بھول چکی ہے جسکی وجہ گائوں کی فضا آلودہ ہو رہی ہے جبکہ اہل دیہہ کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے برسات کے موسم میں صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے اہل دیہہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ سے اپیل کی ہے کہ گائوں میں لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو ختم کروایا جائے۔دریں ثناء ۔جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ چک نمبر 54گ ب سرکاری تالاب کی 8ایکڑ زمین پر مبینہ قبضہ سے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر لاکھوں روپے مالیت کی تیار فصلیں تباہ و برباد ہونے لگی،مکانوں کی دیواروں میں ڈھاریں پڑنے سے مکینوں پر خوف کے سائے منڈلانے لگے،اہل علاقہ کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 54گ ب میں پانی کی نکاسی کیلئے 8ایکڑ اراضی تالاب کیلئے مختص کی گئی تھی مگر گائوں کے چند افراد نے حلقہ پٹواری کی مبینہ چشم پوشی کے باعث سرکاری تالاب کی اراضی پر مبینہ قبضہ کرکے پختہ تعمیرات قائم کر رکھی ہے جسکے باعث گائوں میں نکاسی آب کا سسٹم درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے حالیہ مون سون کی بارشوں کے باعث پانی کی نکاسی نہ ہونے پر تیار فصلیں تباہ و برباد ہو چکی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سرکاری تالاب کی اراضی پر مبینہ قبضہ کرنیوالوں کیخلاف متعدد مرتبہ نشاہدہی کی گئی ہے مگر شنوائی نہ ہوئی ہے جسکے باعث انکے گھروں کی دیواروں میں ڈھاریں پڑ چکی ہے اور زندگی خوف کے سائے میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ اہل علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب گورائیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری تالاب کی اراضی پر مبینہ قبضہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لا کر اراضی واگزار کروائی جائے تاکہ گائوں کے پانی کی نکاسی آب کا دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں