جڑانوالہ کے سپوت،ڈوگر فیملی کے 3سگے بھائی اہم عہدوں پر فائز

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کے سپوت 3سگے بھائی سردار اکبر علی ڈوگر ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ ،سردار آصف علی ڈوگر ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی جبکہ سردار خان بہادر ڈوگر ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی1122 کے عہدے پر فائز ہیں ڈوگر فیملی کے 3سگے بھائی اہم عہدوں پر فائز ہونے کا اعزاز ڈوگر فیملی اور اہلیان جڑانوالہ کیلئے مسرت کا باعث ہے۔سابق صدر لاہور ہائیکورٹ سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ کی ایڈیشنل جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور تعیناتی ہونے پر وکلا و اہلیان جڑانوالہ کیلئے فخر کی بات ہے۔ اہلیان جڑانوالہ کا کہنا ہے کہ ڈوگر فیملی کے 3سگے بھائی اہم عہدوں پر فائز ہوکر عوام الناس کی خدمت میں پیش پیش ہیں ،تینوں سگے بھائی انتہائی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک ہیں۔ یاد رہے کہ سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ کی ایڈیشنل جسٹس تعیناتی پر انکے آبائی گائوں مانہ ٹبہ میں جشن کا سماں ہے اور دوست احباب و اہلیان جڑانوالہ کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں