جڑانوالہ: گرانفروشی کے مرتکب ہوٹل مالکان کو جرمانے

جڑانوالہ(نامہ نگار) اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ڈاکٹر سہیل ندیم نے سرکاری ریٹ سے زائد قیمت پر روٹی فروخت کرنیوالے 2ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے روٹی کے مقرر کردہ ریٹ سے زائد قیمت وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہے، اسپیشل مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ڈاکٹر سہیل ندیم نے کینال روڈ پر واقع 2ہوٹل مالکان جن میں حافظ ہوٹل اور طاہر حسین کو 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ مذکور کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، عوام الناس کو مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں یقینی بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ زائد قیمتوں پر اشیائے خورد و نوش فراہم کرنیوالوں کی نشاندہی کریں اطلاع دینے والے کا نام صغیہ راز میں رکھا جائے گا۔ مذکور کا مزید کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان سرکاری نرخ نامہ کے مطابق روٹی کی فراہمی یقینی بنائیں، بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں