40

جڑانوالہ’PTi’ن لیگPPPمیں تگڑا مقابلہ

جڑانوالہ(نامہ نگار)قومی و صوبائی سیٹوں پر(ن) لیگ،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی نے اپنے اپنے امیدواران کو ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں، حلقہ این اے96میں ن لیگ کے ملک نواب شیر وسیر،پیپلز پارٹی کے رائے شاہ جہاں کھرل،پی ٹی آئی کے رائے حیدر علی کھرل کے مابین تگڑا جوڑ پڑے گا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ حلقہ این اے 96،پی پی 100,پی پی 101 میں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف نے اپنے اپنے امیدواران کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے طویل مشاورت کے بعد حلقہ این اے 96 سے طلال چوہدری کی بجائے ملک نواب شیروسیر کو ٹکٹ جاری کیا ہے پاکستان مسلم لیگ ن نے طلال چوہدری کے والد اشرف چوہدری کو پی پی 101,پی پی 100 سے ملک شاہد اقبال اعوان کی بجائے سردار خان بہادر ڈوگر کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے حلقہ این اے 96 سے رائے شاہ جہاں کھرل،پی پی 100 سے رائے وقاص اسلم کھرل،پی پی 101 سے رانا شعیب شفقت رانا کو ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن سے منحرف ہونیوالے سابق ایم پی اے رائے حیدر علی کھرل کو حلقہ این اے 96،پی پی 100 سے سابق وفاقی وزیر قانون مرحوم چوہدری وصی ظفر کے صاحبزادے چوہدری عمیر وصی ظفر،پی پی 101 سے طلال چوہدری کے چچا سابق صوبائی وزیر اکرم چوہدری کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں ذرائع کے مطابق تمام پارٹی قائدین نے ٹکٹ نہ ملنے والے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے تمام امیدواران کو ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ جماعت کے حمایت یافتہ امیدواران کو سپورٹ کرکے کامیاب کروائیں گ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں