جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش

اسلام آباد (بیوروچیف) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش جل تھل ایک ہوگیا۔ موسلا دھاربارش کے باعث راولپنڈی میں ایمرجنسی نافذکردی گئی، اب تک سب سے زیادہ بارش 66 ملی میٹر بوکرہ کے مقام پر ریکارڈ کی جاچکی ہے،بلیو ایریا،بری امام،بارہ کہو،زیرو پوائنٹ،فیض آباد کے علاقے شامل ہیں،کئی علاقوں میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں پانی میں بند ہوگئیں، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں 80ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے،نالہ لئی میں پانی کا بہا معمول کے مطابق ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود،چند مقامات پربارش کا امکان ہے،پنجاب کیدیگر اضلاع میں موسم گرم اورشدیدحبس برقراررہنے کا امکان ہے، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، سرگودھا میں بارش کی توقع ہے۔دیر،چترال،سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑاورشانگلہ میں بارش کا امکان ہے،بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی توقع ہے، باجوڑ،مہمند،خیبر، وزیرستان اور اورکزئی میں بارش کا امکان ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، ہنگو اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے،تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص میں بارش کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود،موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے ژوب،موسی خیل،کوہلو، بارکھان،خضدار میں بارش ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں