جگراور گردوں کی پیوند کاری کیلئے مریم نواز کا بڑا اقدام

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے، اپنا فرض نبھائیں گے۔ ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے، عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی،کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔ان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جگر اور گردوں کی ٹرانسپلانٹیشن کے اخراجات حکومت اٹھائے گی، مریض پر بوجھ نہیں بنے گا۔ پنجاب میں ملک کی تاریخ کے سب سے جامع ٹرانسپلانٹیشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،عام آدمی کے لئے ٹرانسپلانٹیشن شروع ہوچکی ہے ،چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام آدمی کیلئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن ،جگرکی ٹرانسپلانٹیشن اور گردوں کی پیوند کاری فری کی جائے گی، چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی،پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا،پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے لئے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی۔چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے ، PHOTA میں رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں،بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی،سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا -آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر ٹال فری نمبر0800-09009بھی فنکشنل کردیا گیا۔ وزیر اعلی مریم نواز نے جیل کے قیدی بچوں کیلئے کرکٹ میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کر دی،وزیراعلی کی ہدایت پر جیل حکام نے قیدی بچوں کیلئے بڑی ٹی وی سکرین پرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کاکرکٹ میچ دیکھنے کا اہتمام کیا،قیدی بچوں نے میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں