جگن کاظم نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے اداکارہ علیزے شاہ سے معافی مانگتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا۔علیزے شاہ نے کچھ دن قبل انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ گلوکارہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر انہیں ریمپ پر گرایا تھا اور انہیں گرانے کے واقعے پر ان کا مذاق اڑایا گیا۔علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں جان بوجھ کر گرانے پر ٹی وی میزبان جگن کاظم نے بھی پیروڈی کی اور شازیہ منظور کے ساتھ ان کی طرح گرنے کا سین کرکے ان کا مذاق اڑایا۔علیزے شاہ نے مزید کہا تھا کہ وہ جگن کاظم کی بہت عزت کرتی تھیں لیکن ان کا مذاق اڑانے کے بعد انہوں نے ان کی عزت کرنا چھوڑ دی۔علیزے شاہ کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد اب جگن کاظم نے ان سے معافی مانگ لی۔جگن کاظم نے یوٹیوب پر جاری کردہ اپنی ویڈیو میں علیزے شاہ کو بیٹا کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں