12

جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں کیخلاف چک211ر ب مجاوراں کے مکینوں کا احتجاج

اواگت (نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا صفائی ستھرائی کا پروگرام کے سلسلہ میں وعد ے اور دعوے دھرے کے دھرے اور ایک خواب بن کر رہ گئے اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ احمد MOساجد اور سپروئیر نعمان کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے ان کی من ما نیاں عروج پر جیسے مرضی شکایت کرلوں ہم اپنی من مانی سے کام کرتے ہے ان بے لگاموں کے خلاف انتظامیہ کو چاہیے فوری کارروائی کریں یوسی 31چک نمبر 211ر ب مجاوراں کے مکینوں نے صفائی ستھرائی کوڑا کرکٹ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک نمبر 211بنیادی سہولیات سے محروم کیوں ہے ہماری آبادی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے سیوریج کا سنگین بحران، گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں میں سیوریج کا مسئلہ شدت اختیار کر تا جارہاہے، گلی محلے میں کھڑا پانی شہریوں کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے۔ بدترین صورتحال کے باعث عوام کا گھروں سے نکلنا دشوار ہو گیا ہے نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے تیز بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں