13

جھال خانوآنہ پل دوسری سائیڈ کی مرمت و بحالی کا کام شروع

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جھال خانوانہ فلائی اوور پل کی دوسری سائیڈجوائٹس کی تبدیلی کے باعث آج 11نومبر سے ٹریفک کیلئے بند ہو گی۔ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) سے ستیانہ روڈ اور سمندری روڈ کی جانب فلائی اوور پل ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ سی ٹی او ناصر جاوید رانا نے ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ جس کے مطابق شہری جی ٹی ایس چوک سے ریلوے اسٹیشن چوک سے جڑانوالہ روڈ، کینال روڈ اور ستیانہ روڈ کی جانب جا سکیں گے۔ کینال روڈ سے سمندری روڈ بھی ٹریفک جاسکے گی۔جھنگ روڈ یا راجباہ روڈ سے آنے والے ٹریفک کو لال مل چوک سے گزر کر پل کے ساتھ ساتھ ستیانہ روڈ کی جانب جا سکے گی۔ستیانہ روڈ سے آنے والی ٹریفک سلیمی چوک سے گزر کر ڈی گرائونڈ یا طارق آباد پل کی جانب جا سکے گی۔ جھنگ روڈ سے آنے والی ٹریفک ڈجکوٹ روڈ سے ہوتی ہوئی سمندری روڈ ڈائیورٹ کی جائے گی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی نفری لگا دی گئی ہے۔شہری متبادل روٹس اپنائیں۔شہری کسی بھی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر کال کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں