جھال پل کے ٹوٹے آہنی جوڑ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سماجی شخصیت ملک عبدالحق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جھال پل کے ٹو ٹ پھوٹ کا شکار آہنی جوڑ شہریوں کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں”ڈیلی بزنس رپورٹ” کی جانب سے اس حوالے سے نشاندہی کرنا بہت اچھا اقدام ہے آہنی جوڑ ٹوٹنے کے باعث پل پر گڑے پڑے ہوئے ہیں جس کے باعث یہاں سے گزرنیوالے کارسواروں اور موٹرسا ئیکل سواروں کو شدی دشواری کاسامنا کرنا پڑتا ہے ، پل پر پڑے گڑھے دل کے مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک ہیں خدانخواستہ جمپ لگنے کے باعث کسی مریض کی جان بھی جاسکتی ہے ‘ڈویژنل کمشنر محترمہ مریم خان نے سی او میونسپل کارپوریشن کو آہنی جوڑوں کو دو روز میںمرمت کرنے کا حکم دیا تھا مگر دوہفتے گزرنے کے باوجود ڈویژنل کمشنر کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے تاحال جوڑوں کو مرمت نہیں کیا گیا انہوں نے ڈویژنل کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیکر آہنی جوڑ مرمت کروائیں تاکہ شہریوں کو آمدو رفت میں آسانی ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں