15

جھاڑو لگانے سے قبل پانی کا چھڑکاؤ لازمی قرار،ڈپٹی کمشنر کا FWMCکے عملے کو حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سموگ کی روک تھام کیلئے ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور کا بڑا اقدام ،سڑکوں پر جھاڑو لگانے سے قبل پانی کا چھڑکاؤ لازمی قرار دے دیا ۔ ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ڈویژن بھر میں خشک سویپنگ پر پابندی عائد کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنرزاور اسسٹنٹ کمشنرز کوسٹرکوں،گلیوں میں پانی کا چھڑکائو یقینی بنوانے کی تاکید کی ہے۔ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گردوغبار،مٹی دھول سے بچائو کے لئے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز کو پانی کے چھڑکائو کے بعد جھاڑو لگانے کا پابند بنایا جائے۔اگر کسی جگہ ڈرائی سویپنگ ہوئی تو ایف ڈبلیو ایم سی کا متعلقہ انچارج ذمہ دار ہوگا۔محکمہ تحفظ ماحولیات زیرتعمیر سائٹس پرمحکمہ تحفظ ماحول کے وضع کردہ ایس اوپیز پر سو فیصد عملدرآمدیقینی بنائے۔سرکاری ونجی زیرتعمیر سائٹس پر پانی کا چھڑکائو نہ ہونے پر ایکشن لیاجائے۔مٹی کے ذرات ماحول کو آلودہ کررہے ہیں جس کا سدباب ناگزیرہے۔ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے پر چالان،نوٹسز اور جرمانے کئے جائیں،مسلسل خلاف ورزی پر زیر تعمیر سائٹ سیل کردی جائے۔فصل کی باقیات جلانے والوں کو جیل بھیجا جائے۔ دھواں دینے والی وہیکلز کو بند اور ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کئے جائیں۔ڈویژن بھر میں انسداد سموگ اقدامات میں نرمی نہیں آنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں