جھاڑو لگانے سے قبل پانی کا چھڑکائو لازمی کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مریم نواز کا پنجاب ستھرا پنجاب۔صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کا صبح کے وقت شہر کا دورہ’ طارق روڑ محمد پورہ ودیگر علاقوں میں گئے’اہل علاقہ سے ستھراپنجاب کی ٹیموں کی ورکنگ اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن سے متعلق دریافت کیا۔ ویسٹ ورکرز کی ڈیوٹی پر موجودگی کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصرنے کہا کہ صبح معمولات زندگی شروع ہونے سے قبل گلی محلوں سے صفائی اور ڈسٹ بین خالی ہونے چاہیں۔شاہرات اور اندرونی روڈز پر پانی کا مسلسل چھڑکائو یقینی بنایا جائے۔شہریوں کی توقعات سے بڑھ کر سروسز کی فراہمی یقینی بنائیں۔کام چوروں کی ضلع میں کوئی گنجائش نہیں۔صفائی کا معیار برقرار نہ رکھنے والے ٹھیکداروں کا کنٹریکٹ کینسل کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں