29

جھمرہ میں سیف سٹی پراجیکٹ کیلئے لگائے گئے پول چوری ہو گئے

چک جھمرہ (نامہ نگار) چک جھمرہ سیف سٹی پروجیکٹ شروع ہونے پہلے ہی کھٹائی میں پڑ گیا سیف سٹی پروگرام کے تحت کیمروں کے لئے لگائے گئے پول اپنی جگہ سے غائب تفصیلات کے مطابق تحصیل چک جھمرہ میں بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کو روکنے کے لیے سیف سٹی پروجیکٹ شروع کیا گیا اس پروجیکٹ کے تحت چک جھمرہ مختلف پوائنٹس جیسے جھمرہ سے شاہکوٹ روڈ 155ر۔ب پنواں موڑ، ایکسپریس وے ساہیانوالہ فلائی اور کے نزدیک، جھمرہ سے سانگلہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر کیمرے لگائے تھے مگر گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ساہیانوالہ کے سیف سٹی کے لیے لگائے جانے کیمروں سمیت پول دو نلکے ، سوئی نارد گیس پائپ پر لگی جالی غائب کردی جبکہ پولیس تھانہ ساہیانوالہ تاحال کسی بھی ملزم کو پکڑ سکی اور نہ چوری ہونے والا مال برآمد کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں