جھنگ بازار کے ٹرنک سیور لائن کی مرمت اور بحالی مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر پی ایس 34ڈسپوزل اسٹیشن کی سیٹلڈ ہونے والی مین فورس لائن اور جھنگ بازار کے ٹرنک سیور لائن کی مرمت اور بحالی مکمل کر لی گئی ہے جس کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر نعمان نور سمیت دیگر انجینئرز اور سٹاف نے دن رات کام کیا۔ ایم ڈی نے کہا کہ مین فورس لائن کی مرمت و بحالی اور جھنگ بازار کے ٹرنک سیور لائن کی مرمت اور بحالی کے بعد جوالا نگر، سمن آباد، راجہ پارک، شیخانوالہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں اور جھنگ بازار سے ملحقہ علاقوں کے سیوریج آپریشنز بھی دوبارہ شروع ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ واسا کے انجینئرز اور سٹاف مین فورس لائن کی تعمیر اور بحالی کے لئے دن رات کام کیا جس کی وجہ سے مختصر وقت کے دوران مین فورس لائن اور جھنگ بازار ٹرنک سیور لائن کی مرمت اور بحالی ممکن ہو سکی۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ شہریوں کا تعاون ہی واسا کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں